Get Mystery Box with random crypto!

Mujarrab Nuskhe

Logo saluran telegram tibbe_qadeem_unani — Mujarrab Nuskhe M
Logo saluran telegram tibbe_qadeem_unani — Mujarrab Nuskhe
Alamat saluran: @tibbe_qadeem_unani
Kategori: Tidak terkategori
Bahasa: Bahasa Indonesia
Pelanggan: 1.53K
Deskripsi dari saluran

اس چینل میں صرف مجرب اور آزمودہ نسخے شیئر کئے جائیں گے اس چینل کی لنک شیئر کریں تاکہ ضرورت مند حضرات فائدہ اٹھا سکیں
حکیم صدام حسین رضوی
رابطہ نمبر👇
9035246701
https://www.youtube.com/channel/UCiFSTKEBy68gCW4nVZTS8dA

Ratings & Reviews

2.33

3 reviews

Reviews can be left only by registered users. All reviews are moderated by admins.

5 stars

0

4 stars

1

3 stars

0

2 stars

1

1 stars

1


Pesan-pesan terbaru

2023-03-15 06:35:25 *تھائرو کیئر کیپسول*

تھائرائڈ جس میں جسم موٹا ہوتا ہے اعصابی تحریک بڑھنے کی وجہ سے بلغم کی زیادتی ہوتی ہے گلے میں ورم جسم پھولا ہوا لگتا ہے ایسی صورت میں ایلوپیتھی میڈیسن تھائراکسین 20 سے 50 ایم جی تک ہارمون کو اعتدال پر لانے کیلئے دیا جاتا ہے لیکن واضح رہے کہ یہ مستقل علاج نہیں ہے ہم نے کئی مریضوں کو دیکھا ہے کہ ابتداء میں تھائراکسین 20 سے 25 ایم جی تک دیا گیا لیکن سال دو سال میں بجائے دوا کی عادت چھوٹنے کے مزید تھائراکسین کا ڈوز بڑھا کر 50 ایم جی تک کیا گیا مزید حالت بگڑی تو 100 ایم جی تک بھی دینے کی نوبت آن پہونچی پھر بھی لوگ کہتے ہیں کہ آرام ہورہا ہے آرام تو تب ہوگا جب دوا کی عادت بھی چھوٹٹی جائے اور بیماری بھی نہ بڑھے
آج تھائرائڈ کیلئے دو بہت مجرب نسخہ جات پیش کر رہا ہوں دونوں ساتھ میں چلانا رہتا ہے پہلے نسخے کا جزء اعظم کشتہ سنکھ اور کچنار گوگل سفوف ہے اس کے بغیر نسخہ کسی کام کا نہیں


ھوالشافی
سک سملو 25 گرام
تخم سرس 25 گرام
دھماسہ 25 گرام
زرد چوب مدبر درنیم 25 گرام
قسط شیریں 25 گرام
ڈارچینی 25 گرام
پوست کچنار 25 گرام
کچنار گوگل سفوف 25 گرام
سونٹھ 25 گرام
فلفل سفید 25 گرام
ترپھلا 75 گرام
ملیٹھی 25 گرام
کشتہ سنکھ 100 پٹی 100 گرام

*ترکیب تیاری*
تمام ادویہ پیس کر 00 سائز کے کیپسول بھرلیں
صبح شام خالی پیٹ ایک ایک کیپسول پانی کے ساتھ لیں



*دوسرا نسخہ جو کھانے کے بعد لیا جاتا ہے*

ہلیلہ
بلیلہ
آملہ
اصل السوس
چرائتہ تلخ
اندرجو تلخ
ستاور
شاہترہ
زنجبیل
سک سمبلو
چوب زرد
پوست نیم
صندل سرخ
فلفل سیاہ
تمام ادویہ 32 32 گرام
زعفران 16 گرام
مروارید سائیدہ 16 گرام
مرجان سائیدہ 16 گرام

تمام ادویہ باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں 500 ایم جی کے کیپسول بھرلیں
دو سے تین ماہ یہ دوا چلائیں عمر بھر کیلئے تھائرائڈ سے چھٹکارا مل جائے گا


دوا خود بنالیں یا ہم سے بنی ہوئی منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں

*طالب دعا*
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے کرناٹک
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782


https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g
954 viewsHakeem Saddam Husain Razvi, edited  03:35
Buka / Bagaimana
2023-03-15 06:35:01 *لیور نیچرل سپلیمنٹ*

فیٹی لیور جگر کی خرابی ہیپاٹائٹس لیور ڈیٹاکس خون کا نہ بننا ہاضمے کا خراب رہنا جس کے وجوہات جگر کی خرابی ہوں ایسے امراض کیلئے ایک نایاب نسخہ ہے اہل علم اہل نظر نسخے پر گہری نظر ڈال کر محفوظ فرمالیں
یہ نسخہ موٹاپے کو کم کرنے کیلئے بھی مجرب ہے ایسے مریض جن کو نائٹرک ایسڈ کے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے وقت صحبت انتشار نہ آئے انکے لئے ایک سائنٹفک دوا ہے


ھوالشافی
ملک ڈسٹل 300 گرام
بھومی آملہ 200 گرام
پونرنوا جڑ 150 گرام
کٹکی اصل 150 گرام
زرد چوب 50 گرام
بیٹ روٹ پاؤڈر 100 گرام
گرین ٹی 50 گرام

تمام ادویہ باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں 000 وہیج کیپسول بھرلیں
صبح شام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک کیپسول پانی کے ساتھ دیں


دوا خود بنالیں یا ہم سے بنی ہوئی منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں


طالب دعا
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے کرناٹک
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782



https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g
808 viewsHakeem Saddam Husain Razvi, edited  03:35
Buka / Bagaimana
2023-03-15 06:33:45 *کڈنی ڈیٹاکس کیپسول*

یہ ایک آیورویدک کمپوزیشن ہے بہت کمال کا نسخہ ہے
گردے میں انفیکشن ورم درد پتھری فاسد مادوں کا جمع ہونا پیشاب میں جلن انفیکشن رکاوٹ وغیرہ کیلئے ایک نایاب نسخہ ہے
پہلے نسخہ میرے ہاتھ لگا پھر چھ ماہ تک اس پر تجربہ کرتا رہا میں نے اس نسخے کو گردے کے خراب کنڈیشن میں بھی دیا جیسے خون میں کریٹینائن لیول کا بڑھنا پھر ڈایالیسیس کے مریضوں پر بھی آزمایا ایک ماہ کے بعد اچھا خاصا سدھار دیکھنے کو ملا اہل علم حضرات اپنے علمی وساطت سے نسخے میں تصرف کرکے مزید بہتر بنا سکتے ہیں


ھوالشافی

گنوڈرما 30 گرام
پتھر چٹا پاؤڈر 20 گرام
پاشن وید 20 گرام
پونرنوا 20 گرام
گوکھرو کلاں 15 گرام
ورون چھال 15 گرام
کالی مرچ 10 گرام

*ترکیب تیاری*
سبکو باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں 00 سائز کے کیپسول بھرلیں صبح شام کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک کیپسول پانی کے ساتھ لیں


صحیح بات یہ ہے کہ نیٹ سے کاپی پیسٹ مارنا شوشل میڈیا پر عام بات ہے لیکن یہ بات میں دعوے سے کہہ رہا ہوں ہمارا گروپ اس وباء سے پاک ہے ہمارے گروپ میں چاہے دس دن پر ایک پوسٹ جائے لیکن صرف اپنا تجربہ اپنی تحریر پیش کی جاتی ہے

دوا خود بنالیں یا ہم سے بنی ہوئی منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں

طالب دعا
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے کرناٹک
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782


https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g
797 viewsHakeem Saddam Husain Razvi, edited  03:33
Buka / Bagaimana
2023-03-15 06:33:18 *گو فیٹی لیور*


لوگ ایسے موضوعات پر بات نہیں کرنا چاہتے سوائے گھوڑے گدھے کی طاقت والے نسخوں کے علاوہ جیسے حکمت کی دنیا میں کچھ رہ ہی نہ گیا ہو ہمارے بزرگوں نے جو حکمت کا اثاثہ اس امت کیلئے چھوڑا ہے کاش ان مسودوں کو کبھی کھولنے مطالعہ کرنے کا موقع مل پاتا مجھے آج سائنس نے ترقی کیا مشینریز کا سہارا لیکر جڑی بوٹیوں کے خواص اور ان کے کیماوی اجزاء پر جو کلام کرکے اہل خرد کو سکتے میں ڈال رہے ہے
مجھے تعجب ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کسی مشینری کا سہارا لئے بغیر تمام جڑی بوٹیوں کے کیماوی اثرات کے تعلق پہلے ہی تحریر کرچکے ہیں جب کسی مشینری کا تصور بھی نہ تھا کہنے مقصد ہے طبی دنیا میں محنت اور ریسرچ کی سخت ضرورت ہے کم سے کم بزرگوں کے علمی سامائے تو محفوظ کرلئے جائیں

آج جو نسخہ شیئر کر رہا ہوں اہل علم بغور اجزاء ترکیبی پر نظر کریں پھر نسخے کا معیار طئے کریں میں اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں


فیٹی لیور یعنی جگر پر چربی کا جمنا
ورم جگر یعنی کلیجے میں سوجن
ورم معدہ اور گردے میں سوجن
ہیپاٹائٹس ہمہ قسم جوائنڈس وغیرہ
جگر کی خرابی کی وجہ سے جسم میں بیجا تھکان درد نقاہت کمزوری
خون میں صفراوی فساد جیسے حرارت کی وجہ سے خون کا قوام رقیق ہونا
یا گیس کے ابخرے اٹھنا بعض دفعہ یہی بخارات دل کی کمزوری یا گھبراہٹ کا سبب بنتے ہیں اس نسخے کی ترتیب میں اسے بھی ملحوظ رکھا گیا ہے

ھوالشافی

گلوئے خشک 25 گرام
چرائتہ تلخ 100 گرام
بھنگرہ سیاہ 25 گرام
بھومی آملہ 50 گرام
برگ تلسی 50 گرام
بیخ اٹ سٹ 25 گرام
سرپھوکا 50 گرام
کٹکی 50 گرام
تخم کاسنی 50 گرام
پوست ارجن 25 گرام
برنجاسف 25 گرام
جھاؤکا 25 گرام
ملک ڈسٹل 50 گرام
مکو خشک 25 گرام

*ترکیب تیاری*
تمام ادویہ صاف ستھرا کرکے کوٹ چھان کر سفوف بنالیں ایک خاص بات اسے کسی مشین سے پاؤڈر قطعی نہ بنائیں صرف کوٹ کر باریک کریں 00 سائز کے کیپسول بھرلیں صبح دوپہر شام کو کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک کیپسول پانی کے ساتھ لیں



دوا خود بنالیں یا ہم سے بنی ہوئی منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں

طالب دعا
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے کرناٹک
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782



https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g
684 viewsHakeem Saddam Husain Razvi, 03:33
Buka / Bagaimana
2023-02-14 06:28:18 *معجون تریاق عشرہ*


اگر طبی نسخہ جات کی کتابیں کسی طاقتور پہلوان کے سر پر لاد دیا جائے تو اس کے بوجھ سے قضاء کے آغوش میں چلا جائے
لیکن جب بات کی جائے مجرب نسخہ جات کی تو بڑی تلاش وجستجو کے بعد کوئی ایک نسخہ ہاتھ لگتا ہے
میں نے بہت ساری طبی کتب کا مطالعہ کیا ہے اکثر نسخہ جات یونانی نظریہ (سائنٹفک اصولوں) پر کھرا نہیں اترتے یا تو وہ قدیم نسخہ جات ہیں اب جب کہ وقت اور حالات موسم ہوا فضاء کا لحاظ کرتے ہوئے ترمیم وتنسیخ کی ضرورت تھی مگر کسی کو فرصت کہاں اگر فرصت ہے بھی تو علم سے سینہ خالی ہے دوسری بڑی وجہ اندھی تقلید بھی ہے ہر کوئی کسی نہ کسی کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے نسخے پر مکمل تصرف تو کجا اب تو تحریریں بھی چوری کرلی جاتی ہیں شرم تب آتی ہے جب تحریروں میں کاٹ چھاٹ کرکے فحش الفاظ سے مضمون کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے
ایسا لگتا ہے کہ کوئی شکاری تاک لگائے بیٹھا ہو کہ کوئی ملے تو حلال کردیا جائے اتنے مبالغے سے پٹے پوسٹ ہضم کہاں ہو جلاب آہی جاتا ہے لیکن صفت مسروق اگر نہ تو چور کیوں؟ آگے سمجھ گئے ہونگے
خیر چلئے اب موضوع پر آتے ہیں

*غور کریں*
کیا کوئی ایسا نسخہ بھی آسانی سے ملتا ہے جس کے اندر ہر وہ خوبی موجود ہو جہاں دس قسم کی دوائیں دینے کی ضرورت ہو اور ایک نسخہ سے ایک ڈبی سے سارا کام چل جائے نہ عرق کی ضرورت نہ ہاضمے کی دوا نہ قبض کی دوا نہ درد کی دوا نہ محرک نہ مسکن نہ مفرح نہ تخدیری نظام کے درستگی کی فکر نہ اعضاء رئیسہ شریفہ کیلئے اعلی اجزاء کا انتخاب کرنے کی ضرورت نسخہ ایک کمال کئی سارے موجود ہیں فوائد سے بھر پور علم طب سے اگر آپ کو تھوڑی بھی آشنائی حاصل ہوگی تو نسخے کے اجزاء پر غور کرنے کے بعد زیادہ سوچ وفکر کی ضرورت نہیں پڑے گی ان شاء اللہ عزوجل آپ اسے ضرور بنائیں گے اور عوام الناس کو فائدہ پہونچائیں گے
اس دوا کا نام تریاق عشرہ رکھا ہوں
ایسی دوا تو زہریلی فاسد مادوں کو جسم سے نکال کر قوۃ مدبرہ کو حرکت دے صحت بخشے
اس کے دس بڑے فوائد ہیں دس بڑے امراض جس پر تریاق کی طرح کام کرتا ہے
1- فالج
2- مرگی
3- وجع المفاصل
4- درد شقیقہ
5- نظام تنفس
6- نظام انہضام
7- قوۃ باہ
8- غدود مثانہ(پروسٹیٹ گلینڈز )
9- تھائرائڈ ٹائپ ون اینڈ 2 اور ٹانسلز
10- حالت خدر(اعضاء کا سن ہونا)

اس کے علاوہ بھی کئی سارے فوائد ہیں جو ایک طبیب اپنے علم کی روشنی میں کچھ ترمیم وتنسیخ کے ساتھ کئی امراض پر تجربہ کرسکتا ہے

نسخہ تقریبا ہر مزاج پر کام کرتا ہے


*ھوالشافی*
سورنجان شیریں 70 گرام
پوست ہرڑ زرد 80 گرام
فلفل سیاہ
فلفل دراز
سونٹھ
پوست بہیڑ
ڈار چینی
نسوت سفید مخروش
ہر ایک دوا 50 گرام
آملہ مقشر مدبر عرق برگ سداب سہ آتشہ 100 گرام
برگ سناء مصفی 100 گرام
شیطرج ہندی
زراوند مدحرج
ہر ایک دوا 40 گرام
تخم کونچ مدبر در شیر گاؤ 150 گرام
الائچی خورد 30 گرام
مغز اخروٹ
مغز چلغوزہ
مغز فندق
ہر ایک 60 گرام
سونف 50 گرام
آبریشم مقرض سوختہ سائیدہ 50 گرام
مویز منقی 400 گرام

*ترکیب تیاری*
منقی کو بھگا کر مسل چھان کر شہد کے ساتھ قوام بنائیں سب ادویہ کو باریک پیس سہ چند قوام عسل خالص میں معروف طریقہ سے معجون بنالیں


*مقدار خوراک*
دس گرام دو وقت کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد دودھ یا ہلکا گرم پانی کے ساتھ

دوا خود بنالیں یا ہم سے منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں


*طالب دعا*
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782


https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g
1.1K viewsHakeem Saddam Husain Razvi, 03:28
Buka / Bagaimana
2023-02-02 08:54:30 *दुखयारी उम्मत के लिए एक नायाब तोहफा*


वर्षों से बड़े-बड़े ऋषि-मुनियों द्वारा आजमाई हुई औषधि जिस का उल्लेख बड़े-बड़े यूनानी ग्रन्थों में मिलता है, ऐसा नुस्खा जो एलोपैथ को चुनौती दे सके, वह नुस्खा आज उपलब्ध है। इसकी सराहना करना या न करना, यह आपके दृष्टिकोण पर निर्भर करता है। फिर यह न कहें कि हकीम लोग नुस्खा अपने साथ कब्र में ले जाते हैं लेकिन दूसरों को नहीं बताते
मैं इस दवा को हब्बे सकूनी के नाम से बनाता हूं।


नुस्खा

असरोल बूटी 50 ग्राम
अश्वगंधा नागौरी 25 ग्राम
सूखा धनिया 12.50 ग्राम
काली मिर्च 6.25 ग्राम


*बनाने की विधि*
सब को बारीक पीसकर चूर्ण बना लें और पानी की सहायता से चने के आकार की गोली बनाकर छाया में सुखा लें, महाऔषधि तैयार है।


*विधि प्रयोग*
इसका प्रयोग निम्नलिखित रोगों में बहुत उपयोगी होगा

बीपी हाई हो तो दो-दो गोली दिन में दो बार पानी के साथ दें

नींद न आए तो दो गोली शाम को भोजन के बाद पानी के साथ लें

अगर आपको डिप्रेशन है, तो इसका मतलब है कि आप हाई टेंशन में हैं, टेंशन के कारण सिरदर्द, चक्कर आना, आंखों के आगे अंधेरा छा जाना आदि।

मौत का डर, मरे हुए को देखकर घबराहट होना, कब्रिस्तान में जाकर बीमार होना, डर से बीमार होना, कायरता, कांपना या गुस्से में बेहोश हो जाना जैसे मनोवैज्ञानिक रोग ऐसे मरीजों के साथ मेरा निजी अनुभव रहा है।

वे कहते हैं कि अगर आप किसी अंधे को जौहरी के पास बिठाकर उम्मीद करते हैं कि वह हीरे की पहचान कर लेगा,


*दुआओं का तालिब*
हकीम सद्दाम हुसैन रज़वी
रज़वी आयुर्वेदिक दवाखाना बीजापुर कर्नाटक पंजीकृत वेद परिषद दावनगिरे
मोबाइल नं. 9035246701
9880587782
1.1K viewsHakeem Saddam Husain Razvi, 05:54
Buka / Bagaimana
2023-02-02 08:54:30 *دکھیاری امت کیلئے ایک نایاب تحفہ*


ایک ایسا تحفہ جس کی نظیر نہ ہو جس کے بارے میں بڑے بڑے حکماء سالوں تجربات کئے ہیں بڑی بڑی کتابوں میں اس کا ذکر موجود ہے اگر چہ اجزاء کی کمی بیشی کے ساتھ نسخہ موجود ہے جو دوا ایلوپیتھ کو چیلنج کرسکتی ہے وہ نسخہ آج آپ لوگوں کے حوالے کر رہا ہوں قدر کرنا نہ کرنا یہ آپ کی وسعت نظر پر منحصر ہے پھر نہ کہنا کہ حکماء نسخہ جات اپنے ساتھ قبر میں لیکر جاتے ہیں مگر دوسروں سے بیان نہیں کرتے
میں اپنے دوا خانے پر حب سکونی کے نام سے یہ دوا بناتا ہوں اکسیر اعظم ہے زندگی بھر ہمیں یاد رکھیں گے ان شاء اللہ عزوجل

ھوالشافی

اسرول بوٹی 50 گرام
اسگندھ ناگوری 25 گرام
دھنیا خشک 12.50 گرام
کالی مرچ 6.25 گرام


*ترکیب تیاری*
سبکو باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں اور پانی کی مدد سے چنے برابر گولی بنالیں سائے میں خشک کرلیں زبردست دوا تیار ہے


*طریقئہ استعمال*
درج ذیل امرض میں اسکا استعمال بہت مفید ہوگا

بی پی ہائی ہو تو دو دو گولی دو وقت پانی کے ساتھ دیں

نیند نہ آتی ہو تو دو گولی شام کو کھانے کے بعد پانی کے ساتھ دیں

ڈپریشن ہوں مطلب زیادہ ٹینشن میں ہو ٹینشن کی وجہ سے سر درد چکر آنا آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا وغیرہ کیلئے مریضوں کو چار چار گولی صبح شام کھانے کے پانی کے ساتھ دیں

نفسیاتی مرض جیسے موت سے ڈرنا میت کو دیکھ کر گھبراہٹ قبرستان جانے کے بعد ڈر خوف میں بیمار ہوجانا بزدلی غصے میں کانپنا یا بے ہوش ہوجانا ایسے مریضوں پر میرا ذاتی تجربہ رہا ہے

کہتے ہیں نہ کہ اگر کسی اندھے کو جوہری بناکر بٹھادیں گے اور امید رکھیں گے کہ ہیرے کی شناخت کرے گا یہ سوائے دھوکہ کے کچھ نہیں ہے اہل علم میرے اس نسخے کو جس قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اس کا اندازہ میں خود بھی کر رہا ہوں سنبھال کے رکھنا زندگی بھر مجھے یاد رکھیں گے


*طالب دعا*
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے
موبائل نمبر 9035246701
9880587782
1.0K viewsHakeem Saddam Husain Razvi, 05:54
Buka / Bagaimana
2023-02-02 08:54:01 *سفوف بندش خون*


استعمال کرو جادو دیکھو اگر دوا کمال نہ کرے تو میرے گروپ سے چپکے سے لیفٹ ہوجانا ایسے کہ کسی کو پتہ بھی نہ چلے


خون چاہے منہ سے آئے یا ناک سے نکسیر پھوٹ جائے
یا بواسیر کا خون کپڑا خراب کرے
خواہ کسی بھی کنڈیشن میں ہو مریض
استعمال کریں صرف یہ معمولی سا جادوئی نسخہ
انتظار کریں صرف ایک گھنٹہ
آزمالیں کمال نہ ہوا تو بولنا چار خوراک دوا ختم نہیں ہوگی مرض تلاشتے رہ جاؤگے
پتہ نہیں چلے گا کہ مرض گیا کہاں
اتنے بے صبر بھی نہ بنیں کہ نسخہ بھی نہ لکھ پاؤں کچھ دیر صبر کریں
چلئے خیر کوئی بات نہیں لکھ ہی دیتا ہوں


گیرو یعنی لال مٹی 50 گرام باریک پیس کر 25 گرام گھی میں خوب بریاں کریں یہاں تک کہ مثل غبار ہوجائے چیک کرنے کا طریقہ ایک گلاس پانی لیں ایک چٹکی وہی پاؤڈر گلاس میں ڈال دیں اگر پاؤڈر بھیگ کر ڈوب جائے تو سمجھ لیں کہ کچا ہے اگر نہ ڈوبے تو تیار سمجھیں
پھٹکری سفید مغسول 50 گرام باریک پیس کر گرم توے پر ڈالیں آگ تیز رکھیں پہلے پھٹکری پگھل جائے گی اسے چمچ سے چلاتے رہیں یہاں تک کہ پھٹکری سوکھ کر پھول جائے تو اتار لیں اور پاؤڈر بناکر باریک کپڑے سے چھان لیں
اب گیرو کا پاؤڈر اور پھٹکری آپس میں ملالیں دوا تیار ہے

بس صبح شام ایک ایک گرام پاؤڈر کچی لسی سے کھالیں لسی نہ ملے تو فکر کی بات نہیں پانی سے کھالیں

فائدہ ہو تو دعاؤں میں یاد ضرور رکھیں

طالب دعا
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے
موبائل 9035246701
9880587782
842 viewsHakeem Saddam Husain Razvi, 05:54
Buka / Bagaimana
2022-11-09 05:55:47
1.8K viewsحکیم صدام حسین رضوی, 02:55
Buka / Bagaimana
2022-11-09 05:55:47
1.5K viewsحکیم صدام حسین رضوی, 02:55
Buka / Bagaimana