Get Mystery Box with random crypto!

*گو فیٹی لیور* لوگ ایسے موضوعات پر بات نہیں کرنا چاہتے سوائے | Mujarrab Nuskhe

*گو فیٹی لیور*


لوگ ایسے موضوعات پر بات نہیں کرنا چاہتے سوائے گھوڑے گدھے کی طاقت والے نسخوں کے علاوہ جیسے حکمت کی دنیا میں کچھ رہ ہی نہ گیا ہو ہمارے بزرگوں نے جو حکمت کا اثاثہ اس امت کیلئے چھوڑا ہے کاش ان مسودوں کو کبھی کھولنے مطالعہ کرنے کا موقع مل پاتا مجھے آج سائنس نے ترقی کیا مشینریز کا سہارا لیکر جڑی بوٹیوں کے خواص اور ان کے کیماوی اجزاء پر جو کلام کرکے اہل خرد کو سکتے میں ڈال رہے ہے
مجھے تعجب ہے کہ ہمارے بزرگوں نے کسی مشینری کا سہارا لئے بغیر تمام جڑی بوٹیوں کے کیماوی اثرات کے تعلق پہلے ہی تحریر کرچکے ہیں جب کسی مشینری کا تصور بھی نہ تھا کہنے مقصد ہے طبی دنیا میں محنت اور ریسرچ کی سخت ضرورت ہے کم سے کم بزرگوں کے علمی سامائے تو محفوظ کرلئے جائیں

آج جو نسخہ شیئر کر رہا ہوں اہل علم بغور اجزاء ترکیبی پر نظر کریں پھر نسخے کا معیار طئے کریں میں اپنا ذاتی تجربہ شیئر کر رہا ہوں


فیٹی لیور یعنی جگر پر چربی کا جمنا
ورم جگر یعنی کلیجے میں سوجن
ورم معدہ اور گردے میں سوجن
ہیپاٹائٹس ہمہ قسم جوائنڈس وغیرہ
جگر کی خرابی کی وجہ سے جسم میں بیجا تھکان درد نقاہت کمزوری
خون میں صفراوی فساد جیسے حرارت کی وجہ سے خون کا قوام رقیق ہونا
یا گیس کے ابخرے اٹھنا بعض دفعہ یہی بخارات دل کی کمزوری یا گھبراہٹ کا سبب بنتے ہیں اس نسخے کی ترتیب میں اسے بھی ملحوظ رکھا گیا ہے

ھوالشافی

گلوئے خشک 25 گرام
چرائتہ تلخ 100 گرام
بھنگرہ سیاہ 25 گرام
بھومی آملہ 50 گرام
برگ تلسی 50 گرام
بیخ اٹ سٹ 25 گرام
سرپھوکا 50 گرام
کٹکی 50 گرام
تخم کاسنی 50 گرام
پوست ارجن 25 گرام
برنجاسف 25 گرام
جھاؤکا 25 گرام
ملک ڈسٹل 50 گرام
مکو خشک 25 گرام

*ترکیب تیاری*
تمام ادویہ صاف ستھرا کرکے کوٹ چھان کر سفوف بنالیں ایک خاص بات اسے کسی مشین سے پاؤڈر قطعی نہ بنائیں صرف کوٹ کر باریک کریں 00 سائز کے کیپسول بھرلیں صبح دوپہر شام کو کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد ایک کیپسول پانی کے ساتھ لیں



دوا خود بنالیں یا ہم سے بنی ہوئی منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں

طالب دعا
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے کرناٹک
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782



https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g