Get Mystery Box with random crypto!

*معجون تریاق عشرہ* اگر طبی نسخہ جات کی کتابیں کسی طاقتور پہل | Mujarrab Nuskhe

*معجون تریاق عشرہ*


اگر طبی نسخہ جات کی کتابیں کسی طاقتور پہلوان کے سر پر لاد دیا جائے تو اس کے بوجھ سے قضاء کے آغوش میں چلا جائے
لیکن جب بات کی جائے مجرب نسخہ جات کی تو بڑی تلاش وجستجو کے بعد کوئی ایک نسخہ ہاتھ لگتا ہے
میں نے بہت ساری طبی کتب کا مطالعہ کیا ہے اکثر نسخہ جات یونانی نظریہ (سائنٹفک اصولوں) پر کھرا نہیں اترتے یا تو وہ قدیم نسخہ جات ہیں اب جب کہ وقت اور حالات موسم ہوا فضاء کا لحاظ کرتے ہوئے ترمیم وتنسیخ کی ضرورت تھی مگر کسی کو فرصت کہاں اگر فرصت ہے بھی تو علم سے سینہ خالی ہے دوسری بڑی وجہ اندھی تقلید بھی ہے ہر کوئی کسی نہ کسی کی نقل کرنے کی کوشش کرتا ہے نسخے پر مکمل تصرف تو کجا اب تو تحریریں بھی چوری کرلی جاتی ہیں شرم تب آتی ہے جب تحریروں میں کاٹ چھاٹ کرکے فحش الفاظ سے مضمون کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے
ایسا لگتا ہے کہ کوئی شکاری تاک لگائے بیٹھا ہو کہ کوئی ملے تو حلال کردیا جائے اتنے مبالغے سے پٹے پوسٹ ہضم کہاں ہو جلاب آہی جاتا ہے لیکن صفت مسروق اگر نہ تو چور کیوں؟ آگے سمجھ گئے ہونگے
خیر چلئے اب موضوع پر آتے ہیں

*غور کریں*
کیا کوئی ایسا نسخہ بھی آسانی سے ملتا ہے جس کے اندر ہر وہ خوبی موجود ہو جہاں دس قسم کی دوائیں دینے کی ضرورت ہو اور ایک نسخہ سے ایک ڈبی سے سارا کام چل جائے نہ عرق کی ضرورت نہ ہاضمے کی دوا نہ قبض کی دوا نہ درد کی دوا نہ محرک نہ مسکن نہ مفرح نہ تخدیری نظام کے درستگی کی فکر نہ اعضاء رئیسہ شریفہ کیلئے اعلی اجزاء کا انتخاب کرنے کی ضرورت نسخہ ایک کمال کئی سارے موجود ہیں فوائد سے بھر پور علم طب سے اگر آپ کو تھوڑی بھی آشنائی حاصل ہوگی تو نسخے کے اجزاء پر غور کرنے کے بعد زیادہ سوچ وفکر کی ضرورت نہیں پڑے گی ان شاء اللہ عزوجل آپ اسے ضرور بنائیں گے اور عوام الناس کو فائدہ پہونچائیں گے
اس دوا کا نام تریاق عشرہ رکھا ہوں
ایسی دوا تو زہریلی فاسد مادوں کو جسم سے نکال کر قوۃ مدبرہ کو حرکت دے صحت بخشے
اس کے دس بڑے فوائد ہیں دس بڑے امراض جس پر تریاق کی طرح کام کرتا ہے
1- فالج
2- مرگی
3- وجع المفاصل
4- درد شقیقہ
5- نظام تنفس
6- نظام انہضام
7- قوۃ باہ
8- غدود مثانہ(پروسٹیٹ گلینڈز )
9- تھائرائڈ ٹائپ ون اینڈ 2 اور ٹانسلز
10- حالت خدر(اعضاء کا سن ہونا)

اس کے علاوہ بھی کئی سارے فوائد ہیں جو ایک طبیب اپنے علم کی روشنی میں کچھ ترمیم وتنسیخ کے ساتھ کئی امراض پر تجربہ کرسکتا ہے

نسخہ تقریبا ہر مزاج پر کام کرتا ہے


*ھوالشافی*
سورنجان شیریں 70 گرام
پوست ہرڑ زرد 80 گرام
فلفل سیاہ
فلفل دراز
سونٹھ
پوست بہیڑ
ڈار چینی
نسوت سفید مخروش
ہر ایک دوا 50 گرام
آملہ مقشر مدبر عرق برگ سداب سہ آتشہ 100 گرام
برگ سناء مصفی 100 گرام
شیطرج ہندی
زراوند مدحرج
ہر ایک دوا 40 گرام
تخم کونچ مدبر در شیر گاؤ 150 گرام
الائچی خورد 30 گرام
مغز اخروٹ
مغز چلغوزہ
مغز فندق
ہر ایک 60 گرام
سونف 50 گرام
آبریشم مقرض سوختہ سائیدہ 50 گرام
مویز منقی 400 گرام

*ترکیب تیاری*
منقی کو بھگا کر مسل چھان کر شہد کے ساتھ قوام بنائیں سب ادویہ کو باریک پیس سہ چند قوام عسل خالص میں معروف طریقہ سے معجون بنالیں


*مقدار خوراک*
دس گرام دو وقت کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد دودھ یا ہلکا گرم پانی کے ساتھ

دوا خود بنالیں یا ہم سے منگالیں ہندوستان میں ہر جگہ بذریعہ کوریئر دوائیں بھیجی جاتی ہیں


*طالب دعا*
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے
رابطہ نمبر
9035246701
9880587782


https://t.me/joinchat/AAAAAFRKRQffv-SeBZYp6g