Get Mystery Box with random crypto!

*دکھیاری امت کیلئے ایک نایاب تحفہ* ایک ایسا تحفہ جس کی نظیر | Mujarrab Nuskhe

*دکھیاری امت کیلئے ایک نایاب تحفہ*


ایک ایسا تحفہ جس کی نظیر نہ ہو جس کے بارے میں بڑے بڑے حکماء سالوں تجربات کئے ہیں بڑی بڑی کتابوں میں اس کا ذکر موجود ہے اگر چہ اجزاء کی کمی بیشی کے ساتھ نسخہ موجود ہے جو دوا ایلوپیتھ کو چیلنج کرسکتی ہے وہ نسخہ آج آپ لوگوں کے حوالے کر رہا ہوں قدر کرنا نہ کرنا یہ آپ کی وسعت نظر پر منحصر ہے پھر نہ کہنا کہ حکماء نسخہ جات اپنے ساتھ قبر میں لیکر جاتے ہیں مگر دوسروں سے بیان نہیں کرتے
میں اپنے دوا خانے پر حب سکونی کے نام سے یہ دوا بناتا ہوں اکسیر اعظم ہے زندگی بھر ہمیں یاد رکھیں گے ان شاء اللہ عزوجل

ھوالشافی

اسرول بوٹی 50 گرام
اسگندھ ناگوری 25 گرام
دھنیا خشک 12.50 گرام
کالی مرچ 6.25 گرام


*ترکیب تیاری*
سبکو باریک پیس کر پاؤڈر بنالیں اور پانی کی مدد سے چنے برابر گولی بنالیں سائے میں خشک کرلیں زبردست دوا تیار ہے


*طریقئہ استعمال*
درج ذیل امرض میں اسکا استعمال بہت مفید ہوگا

بی پی ہائی ہو تو دو دو گولی دو وقت پانی کے ساتھ دیں

نیند نہ آتی ہو تو دو گولی شام کو کھانے کے بعد پانی کے ساتھ دیں

ڈپریشن ہوں مطلب زیادہ ٹینشن میں ہو ٹینشن کی وجہ سے سر درد چکر آنا آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانا وغیرہ کیلئے مریضوں کو چار چار گولی صبح شام کھانے کے پانی کے ساتھ دیں

نفسیاتی مرض جیسے موت سے ڈرنا میت کو دیکھ کر گھبراہٹ قبرستان جانے کے بعد ڈر خوف میں بیمار ہوجانا بزدلی غصے میں کانپنا یا بے ہوش ہوجانا ایسے مریضوں پر میرا ذاتی تجربہ رہا ہے

کہتے ہیں نہ کہ اگر کسی اندھے کو جوہری بناکر بٹھادیں گے اور امید رکھیں گے کہ ہیرے کی شناخت کرے گا یہ سوائے دھوکہ کے کچھ نہیں ہے اہل علم میرے اس نسخے کو جس قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اس کا اندازہ میں خود بھی کر رہا ہوں سنبھال کے رکھنا زندگی بھر مجھے یاد رکھیں گے


*طالب دعا*
حکیم صدام حسین رضوی
رضوی آیورویدک دواخانہ بیجاپور کرناٹک رجسٹرڈ وید پریشد دوانگیرے
موبائل نمبر 9035246701
9880587782