Get Mystery Box with random crypto!

@فقہی مسائل@ مسائل از مفتی حذیفہ پالنپوری https://t.me/Katabah | @فقہی مسائل@

@فقہی مسائل@
مسائل از مفتی حذیفہ پالنپوری
https://t.me/KatabahuHuzaifa

مفتی صاحب کیا ہم کوئ منت مانگ کر درود پاک پڑھ سکتے؟ فرض کریں منت مانگی 1000 بار درود پاک پڑھوں گی؟ یا اسم اعظم پڑھوں گی تو کیا تعداد مقرر کر سکتے؟ بدعت تو نہیں یہ؟

* جواب :* نذر یا منت کے صحیح ہونے کی دیگر شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ نذر ایسے عمل کی مانی جائے جس کی کوئی قسم فرض یا واجب ہوتی ہو، (یعنی وہ عمل عبادت مقصودہ ہو، کسی دوسری عبادت کا ذریعہ نہ ہو، جیسے : وضو وغیرہ) جیسے نماز، روزہ، صدقہ حج وغیرہ، پس صورتِ مسئولہ میں درود پڑھنے کی نذر ماننے سے نذر منعقد ہو جائے گی اور اس کی تعداد مقرر کرنا بھی بدعت نہیں ہے ۔ فقط واللہ اعلم

* حضرت مفتی حذیفہ صاحب پالنپوری *